ساہوکا (نمائندہ عکس آن لائن)امن کو بحال رکھنے کیلئے صحافیوں اور شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ۔چوہدری حق نواز،علاقہ میں جرائم کی کسی بھی واردات کو ہر گز برداشت نہ کروں گا،ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ ،
تفصیل کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کا مشن لے کر آیا ہوں اپنی تعیناتی تک علاقہ میں جرائم کی کسی بھی واردات کوہر گز برداشت نہ کروں گاعلاقہ میں امن بحال رکھنے کیلئے صحافیوں اور شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ انسپکٹر چوہدری حق نواز نے تھانہ میں تعینات پو لیس آفسران سے میٹنگ میں گفتگو میں کہاانہوں نے کہا کہ آ فسران بالانے انہیںعلاقہ میں خصوصی ٹاسک پر بھیجا ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد کاخاتمہ یقینی بنا کر امن وعامہ کی فضا کو بر قرار رکھوں اس مشن کیلئے وہ کسی بھی ھد تک جا سکتے ہیں اور کسی کی سفارش کو خاطر میں نہ لاوں گا
انہوں نے کہا کہ اگر صحافیوں اور شہریوں نے ساتھ دیا تو جرائم پیشہ افراد کو علاقہ چھوڑ کر جانا پڑ ےگاانشاءللہ اپنی تعیناتی تک منشیات فروشی ،قمار بازی ،رسہ گیری، قحبہ خانوں و دیگر نوعیت کے جرائم کی روک تھام رکھوں گا امن وامان کی فضا کو بر قرار رکھنے کیلئے صحافیوں اور شہریوں کا تعاون ضروری ہے میٹنگ میں سب انسپکٹر محمد قاسم خان ،سب انسپکٹر محمد مظہر جٹ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال،محرر محمد احسن بٹ بھی موجود تھے۔