لاہور(عکس آن لائن)معروف اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے بعض شوبز پراجیکٹ کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے لندن میں مقیم ہوں جس کی وجہ سے عید الفطر پر پاکستان نہیں آ سکوں گی ، کورونا وائرس کی وجہ سے پراجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے اور سب کو اپنی مصروفیات ترک کر کے گھروں تک محدود ہونا پڑ گیا۔
زارا اکبر نے کہا کہ امسال عید الفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں منا سکوں گی جس کا بہت افسوس ہے لیکن اس میں بھی خدا نے یقینا کوئی بہتری کی ہو گی ۔ کورونا وائرس کی وباء ختم ہونے کے بعد اپنے پراجیکٹ مکمل کروا کر پاکستان واپس آؤں گی ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں قیام کے دوران بہت کچھ سکھا ہے ،یہاں گھر کا سارا کام اپنے ہاتھوں سے کرتی ہوں اور میں نے بہت اچھے کھانے بنانے بھی سیکھ لئے ہیں ۔