زلمے خلیل زاد

زلمے خلیل زاد کی افغان صدر اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

واشنگٹن (عکس آن لائن )امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیاہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلمے خلیل زاد قطر میں طالبان سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز کابل پہنچے، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی ،قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔زلمے خلیل زاد نے افغان صدر کیساتھ امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں زلمے خلیل زاد کیساتھ امن عمل، نئے اقدامات، تازہ ترین سیاسی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا، سیاسی حل اور امن کی کوششوں میں تیزی لانے کے لئے مطالبے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں