جرمن چانسلر

روسی فوج یوکرائنی سرحد سے پیچھے ہٹ جائے، جرمن چانسلر

برلن(عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائنی سرحد سے اپنی فوجیں واپس بلائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کا صرف یہی ایک راستہ ہے۔

فرانس کی جانب سے بھی اس مطالبہ کی حمایت کی گئی ہے۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل، فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور یوکرائنی رہنما ولودیمیر زیلینسکی نے ویڈیو کانفرنس کے دوران اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ زیلینسکی کی جانب سے روسی صدر سے ملاقات پر آمادگی کا بھی اظہار کیا گیا۔ مشرقی یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجی اجتماع کے سبب کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں