جوبائیڈن

رفح آپریشن سے پہلے شہریوں کا تحفظ کیا جائے،بائیڈن

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ رفح میں وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کرنے سے پہلے انتہائی گنجان آباد ہو چکی شہری آباد کا بچائو یقینی بنایا جائے۔

شہری آبادی کے لیے منصوبہ جنگی کارروائی سے پہلے بنایا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاری ایک بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہاکہ رفح میں اس وقت جنگی کارروائی شروع نہیں کی جانا چاہیے جب تک رفح میں عام شہریوں کے لیے قابل بھروسہ قسم کا منصوبہ نہیں بنا لیا جاتا ہے۔

وائٹ ہائوس کے مطابق جوبائیڈن اور نیتن یاہو کی باہم فون پر صبح بات چیت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں