لاہور (عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے دہائی کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیے جانے والے راشد خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معترف ہوگئے ہیں۔ایک انٹرویومیں راشد خان نے ویرات کوہلی، ولیمسن، روٹ، اسمتھ اور بابراعظم کو دنیا کے ٹاپ پلیئر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسا بیٹسمین ہے جس کے سامنے کوئی غلطی نہیں ہوسکتی ہے۔افغان کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کو دنیا کی ٹاپ تین لیگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔راشد خان پہلی پی ایس ایل کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں اور کہا کہ میں لاہور قلندرز کو اپنی پرفارمنس سے بہترین نتائج دلانے کی کوشش کروں گا۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کہہ چکے ہیں ہم پی ایس ایل 6 میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ راشد خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ کے ساتھ دنیا کے ٹاپ تھری بولرز ہمارے پاس ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کر نا چاہئے، چینی صدر
- چین ساموا کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نا ئب صدر
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا
- چینی فوج کا امریکی لڑاکا طیارے کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر انتباہ