راجہ پرویزاشرف

راجہ پرویز اشرف کی باجوڑ میں دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ( عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے باجوڑ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔

اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہا ر کیا ۔اسپیکر نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اسپیکر نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا ء ہے ۔

اسپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں