راجہ ریاض

راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مقف اختیار کیا ہے کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے درخواست میں یہ مقف بھی اپنایا کہ راجہ ریاض نے ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں