لاہور(عکس آن لائن) دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اعلان کردہ قومی ٹیم میں سے ایک کرکٹر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایک روز قبل 35 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے آل رائونڈر اور فاسٹ بائولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حسن علی کا کورونا ٹیسٹ پی ایس ایل میں بھی پوزیٹو آیا تھا، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے ان کا دوبارہ ٹیسٹ آج بروز ( جمعرات ) کو کیا جائے گا منفی آنے کی صورت میں کیمپ جوائن کرسکیں گے۔منفی رپورٹ والے تمام قومی کرکٹرز (آج )لاہور پہنچ جائیں گے۔ قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس کا اب دوبارہ ٹیسٹ کی رہائشگاہ پر لیا جائے گا۔ اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر