لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک کیے جانے کا پلان تیار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے ایک ساتھ ہی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی اسکواڈ کو ایک ساتھ چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقا لے جانا چاہ رہا ہے۔قومی ٹیم نے جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جبکہ زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا کیلئے 27 مارچ کو روانہ ہونا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یوسف رضا گیلانی کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ ، صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر اظہار ِتعزیت
- ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
- خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات
- کچے کے ڈاکوں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان