خشک میوہ جات

خشک میوہ جات کی درآمدات میں اپریل کے دوران 68 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) اپریل 2020ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 68 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 1.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اپریل 2019ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات کا حجم 4.1 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2019ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 2.8 ملین ڈالر یعنی 68 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں