رانا ثناءاللہ

حکومت نے اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے جلسے روکنے کےلئے کورونا کا ڈرامہ رچایاہے، رانا ثناءاللہ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے جلسے روکنے کےلئے کورونا کا ڈرامہ رچایاہے، جلسوں کو روکنے کےلئے پالیسیاں سخت بنائی جا رہی ہیں، کبھی ہمیں نیب، کبھی کورونا اور کبھی گرفتاری سے روکاجاتا ہے۔

منگل کو لاہور ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نون لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ ہر کسی کو اپنا اپنا گناہ اپنے کندھوں پر اٹھانا چاہیے، حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے روکنے کےلئے سخت پالیسیاں بنا رہی ہے، لیکن ابھی تو صرف سادہ جلسے ہورہے ہیں اور حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسے روکنے کےلئے ڈرامہ رچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ کبھی کورونا ، کبھی گرفتاری، کبھی نیب اور کبھی اینٹی کرپشن کا معاملہ ہورہا ہے، شہباز شریف کیسز کے مریض رہ چکے، انہیں لانے اور لے جانے کےلئے بکتر بند گاڑی استعمال کی جارہی ہے جو سیاسی انتقام کا واضح ثبوت ہے،شہباز شریف کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبر سے کام لے رہے ہیں جبکہ مخالفین کو جیل میں بند کرنے کےلئے وزیراعظم عمران خان خود انتظامات کرتے ہیں، ترقی یافتہ دور میں بھی ایسے ذہن کے لوگ موجود ہیں،

پوری مسلم لیگ نون شہباز شریف کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے اداروں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں