ٹوکیو (عکس آن لائن) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے فروغ کے لیے کئی اقتصادی اور مالیاتی اقدامات متعارف کروائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایوان بالا کی بجٹ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں معیشت کوفروغ دینے والے جامع اقدامات کا بتدریج نفاذ شامل ہوگا، جن کی مالیت تقریباً 2 کھرب 50 ارب ڈالر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اِن خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کہ آیا مصنوعات ساز اپنی پیداوار برقرار رکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی معیشت پر قریبی نظر رکھتے ہوئے، وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے اقتصادی و مالیاتی اقدامات کا نفاذ کرے گی۔