نیویارک(عکس آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ہفتے تک حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہو جائے گی۔
عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے نیویارک میں اس بات کا عندیہ دیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی چار مارچ سے ہوسکتی ہے جس سے صاف لگتا ہے کہ دونوں اطراف کی شرائط کی قبولیت ہوچکی ہے۔