بیروت(عکس آن لائن)حزب اللہ نے اسرائیل کے علاقے ایلات پر حملے کی دھمکی دے دی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ اور السوانہ پر اسرائیلی حملوں کو تصادم میں پیشرفت قرار دیا جائے گا۔
ان حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان میں سے کئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس بنا پر حسن نصر اللہ نے اسرائیل میں ایلات پر حملے کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے یہ دھمکی بھی دی اس قتل عام کا جواب اگلی خطوط پر اور مزید اضافے کے ساتھ ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پارٹی کے پاس کریات شمونہ سے ایلات تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل ہیں۔