جوہر ٹاون میں دھماکا

جوہر ٹاون میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج، دھماکے میں 15 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا

لاہور(عکس آن لائن )جوہر ٹاون میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی کیلئے گاڑی اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گاڑی کے مالک کو حافظ آباد سے حراست میں لے لیا۔ گاڑی اوپن لیٹر پر فروخت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں 15 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے۔ دھماکہ خیز مواد کار میں نصب تھا۔ دھماکے کی جگہ تین فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں