جون میں ترسیلات زر کی وصولی میں 50.73 فیصد اضافہ ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد(عکس آن لائن) کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے باوجود جون 2020ء میں ترسیلات زر کی وصولی میں

50.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی

وجہ سے دنیا بھر میں اقتصادی سست روی کے باوجود جون 2020ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں

کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات میں 50.73 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دورا ن2.466 ارب ڈالر کی

ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران ترسیلات زر کی

وصولی میں مجموعی طور پر 6.36 فیصد اضافہ ہوا اور دوران سال سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 23.12 ارب

ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران ترسیلات زر کی وصولی 21.74 ارب

ڈالر رہی تھی۔
ایس بی پی کے مطابق مئی 2020ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران ترسیلات زر کی وصولی 32 فیصد

کے اضافہ سے 1.866 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.466 ارب ڈالر تک بڑھی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے

دوران امریکا سے سب سے زیادہ 4.16 ارب ڈالر کی ترسیلات ملی ہیں جبکہ برطانیہ سے 3.4 ارب ڈالر

اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 5.4 ارب ڈالر بھجوائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں