وسیم اکرم

جنوبی افریقہ کے خلاف بابر اعظم کو 18واں اوورز نواز کو نہیں دینا چاہیے تھا ، وسیم اکرم

کراچی (عکس آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بابر اعظم کو 18واں اوورز نواز کو نہیں دینا چاہیے تھا ۔میچ کے بعد نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ مجموعی طور پر بابر اعظم نے میچ میں اچھی کپتانی کی، انہوں نے فاسٹ بولرز کا اچھا استعمال کیا جس سے ٹیم کو وکٹیں بھی ملیں تاہم بابر اعظم کو 48 واں اوور نواز کو نہیں دینا چاہیے تھا،

مجھے سمجھ نہیں آئی کی بابر نے اس وقت نواز سے اوور کیوں کروایا۔وسیم اکرم نے کہاکہ بابر اعظم کو اس وقت نواز کی جگہ اسامہ میر سے اوور کروانا چاہیے تھا کیونکہ اسامہ میر گگلی یا میجک ڈلیوری سے ٹیل اینڈرز کو پریشان کر سکتا تھا، یہ بات ٹھیک ہے کہ اسامہ کے پہلے 3، 4 اوورز ٹھیک نہیں گئے تاہم اس نے آگے اچھی بولنگ کی تھی اور دو وکٹیں بھی لے رکھی تھیں جبکہ نواز کے پاس اعتماد بھی نہیں تھا اور وہ گیند بھی کندھے کے اوپر سے چھوڑتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کی گیند لیگ سائیڈ پر جائے گی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے وسیم جونیئر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وسیم جونیئر جو ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا تھا اس نے بہت اچھی بولنگ کی اور پروٹیز بیٹرز کو پریشان کیے رکھا، ہم سب جانتے ہیں کہ وسیم جونیئر کے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن اسے مستقل مواقع نہیں ملے جبکہ حارث رؤف نے بھی آخر میں اچھی بولنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں