شاہ محمود قریشی

جلاو گھیرا ومقدمات،قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج

لاہور (عکس آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاو گھیرا وکے 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے سابق وزیر خارجہ کے وکیل کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں