اسلام آباد (عکس آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین نے جعلی اکا ﺅنٹس کیس میں ملوث 7 ملزمان کو 10 ارب 60 کروڑ روپے کی پلی بارگین کے تحت رہا کرنے سے متعلق ڈیل کی منظوری دے دی،مذکورہ ملزمان سندھ حکومت اور پاکستان اسٹیل ملز کی ملکیت میں موجود زمین کے غلط استعمال کے حوالے سے کیس کا سامنا کررہے تھے۔پلی بارگین کے تحت عبدالغنی نے 37 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی صنعتی اراضی اور پلی بارگین کے تحت 2 ارب روپے سے زائد جمع کروانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
اسی طرح محمد توصیف نے 37 کروڑ 50 لاکھ روپے کی صنعتی اراضی اور 2 ارب 9 کروڑ روپے، عامر 40 ایکڑ اراضی اور 2 ارب 20 کروڑ روپے، سراج شاہد 50 ایکڑ اراضی اور 2 ارب 78 کروڑ روپے، حماد شاہد 34.2 ایکڑ رہائشی اراضی اور 49 کروڑ 70 لاکھ روپے، طارق بیگ 34 ایکڑ رہائشی اراضی اور 49 کروڑ 10 لاکھ روپے، محمد اقبال 33 ایکڑ اراضی اور 47 کروڑ 60 لاکھ روپے دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پلی بارگین کی منظوری دے دی اور اب یہ معاملہ احتساب عدالت میں بھیجا جائے گا، تمام 7 افراد سرکاری اداروں کے ذریعے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف تحقیقات کا سامنا کررہے تھے۔اس کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی منظور قادر کاکا بھی ملزم ہیں۔
Hello! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my site to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good success. If you know of any please share. Many thanks! You can read similar art here: Eco blankets