لاہور( عکس آن لائن) احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی رخصت کے باعث پیرا گون ہائوسنگ ریفرنس کی سماعت 5مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔
ریفرنس میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق او رخواجہ سلمان رفیق عدالت کے رو برو پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی ۔عدالت نے گواہان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کر رکھا تھا ۔ ریفرنس پر سماعت 5مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔