ٹوکیو (عکس آن لائن)جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہو گا کہ جاپانی وزیر اعظم امریکی صدر سے بالمشافہ ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے ماہ تک جاپانی وزیر اعظم اور امریکی صدر دونوں ہی کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے۔ جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری کے مطابق صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جاپانی سربراہ حکومت پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے، جو نئے امریکی صدر سے بالمشافہ ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام
- حب الوطنی چینی قومی جذبے کی بنیاد ہے، چینی صدرط
- دستاویزی فلم “بحیرہ جنوبی چین میں دھند میں نیوی گیشن کی سچائی”کی لانچنگ
- چین نے اصلاحات کے ذریعے اپنی ترقی حاصل کی ہے ، چینی میڈ یا
- آسمان میں لکھی چین کی میری کہانی ” کی خصوصی تقریب کا امریکہ میں انعقاد