اداکارہ ثناء جاوید

ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر

اسلام آباد (عکس آن لائن) معروف اداکارہ ثناء جاوید پی ایس ایل میں پشاور زلمی کیلئے ایک بار پھر خیر سگالی کی سفیر مقرر کردی گئیں۔ گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر اعلان کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر بن چکی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے لیے بیحد پرجوش ہیں۔

ثنا جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی جس میں وہ پشاور زلمی کی جرسی میں موجود ہیں۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکانٹ پر بھی اس خبر کا اعلان کیا گیا۔ ثنا جاوید جلد اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ ثنا جاوید پی ایس ایل 4 میں بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر ہوئیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں