لاہور( عکس آن لائن ) وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ طلبہ کے روزگار کے لئے قرضوں کی فراہمی میرٹ پر کی جارہی ہے،بیروزگار نوجوانوں کے لئے قرضے کے اجرا کو آسان بنایا گیا ہے۔
اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کسی قسم کے سفارشی کلچر کو سپورٹ نہیں کیا جا رہا ،صحت کارڈ کی تقسیم بلا تفریق کی جا رہی ہے ،
وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صحت کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے،روزگار کی فراہمی کے لئے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا کام شروع کیا جا چکا، انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کے لئے قرضے کے اجرا کو آسان بنایا گیا ہے،تعلیم یافتہ طلبہ کے روزگار کے لئے قرضوں کی فراہمی میرٹ پر کی جارہی ہے۔