ترکی

ترکی کا مشرقی بحیرہ روم میں دوبارہ گیس کی تلاش کے لیے مہم بھیجنے کا فیصلہ

ایتھنز(عکس آن لائن) یونان کے ساتھ تنازعے کے باوجود ترکی نے بحیرہ روم کے مشرقی حصے میں ایک تحقیقی مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گیس کی تلاش کرنے والا اورِک رائس نامی بحری جہاز یونانی جزیرے کاستیلورائزو کے جنوبی پانیوں میں گیس کی تلاش کا کام کرے گا جبکہ دو دیگر بحری جہاز بھی اس کے ساتھ ہوں گے۔ یونان کاستیلورائزو کے ارد گرد کے پانیوں پر اپنا حق جماتا ہے جبکہ ترکی اسے تسلیم نہیں کرتا۔ ترکی کا نیا تحقیقی مشن انقرہ اور یونان کے درمیان موجود تنازعے میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں