شاہ محمود قریشی

بھارت کی جانب سے جارحیت کی کوشش ہوئی تو پاک افواج تیار ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی جارحیت کی کوشش ہوئی تو پاک افواج تیار ہیں، حملہ آور ہونے کی کوشش پر مناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی عزائم بھانپتے ہوئے صدر سلامتی کونسل کو ایک اور خط لکھا، ساتویں خط میں بھارت کے ناپاک عزائم کی نشاندہی کی، 4 اقدامات پر صدر سلامتی کونسل کی توجہ دلائی، ایل اوسی پر 5 جگہ سے باڑ کاٹنے کے پیچھے بھارت کے کیاعزائم ہیں ؟ کیا کوئی نیا مس ایڈونچر ہونے جا رہا ہے ؟ اس پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3 ہزار مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، 300 کے قریب نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہمارے خط کی بنیاد پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین نے اس مسئلے کو دوسری مرتبہ اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں