شاہ محمود قریشی

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کا بازارگرم کررکھا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کا بازارگرم کررکھا ہے،آج مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوجمعہ کی نمازکی اجازت نہیں دی جارہی۔

ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپورراہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، من موہن سنگھ کوافتتاح کی تقریب میں شمولیت کی دعوت دی، پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتاپورآسکیں گے۔ پاسپورٹ کی بندش عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے، 9 اور 11 نومبر کو فیس بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کچھ لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقید کرتے ہیں، بھارت میں کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ خیرسگالی کا بیج پروان چڑھے۔ آج مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوجمعہ کی نمازکی اجازت نہیں دی جارہی، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں