برطانیہ

برطانیہ کا آئندہ دہائی میں پاکستان کیساتھ تعلق مزید بہتر بنانیکا عزم

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ نے آئندہ دس برس کیلئے اپنی خارجہ پالیسی کے خدوخال واضع کر دیے ہیں۔ رپورٹ میں برطانیہ کی سنہ 2030 تک کی ترجیحات طے کی گئی ہیں۔ برطانوی حکومت نے پاکستان سے تاریخی تعلق کو مزید بہتر بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے 2030 تک کی خارجہ پالیسی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بحرِ ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک اتحاد کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوہری ہتھیاروں کی کم سے کم حد کو180 سے بڑھا کر260 کر دیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی پر فوکس کرتے ہوئے پاکستان سے تاریخی تعلق کو مزید بہتر بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔حکومت فیصلہ کیا کہ آئندہ دس سال میں بحرِ ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں سٹریٹجک اتحاد کو فروغ دیا جائے گا۔ برطانیہ نے اس خطے کو دنیا کے جغرافیائی-سیاسی مرکز میں تیزی سے بنتا ہوا مرکزی خطہ قرار دیا ہے۔نیٹو کا دفاعی اتحاد اور یورپ میں امن اور سکیورٹی کا قیام بھی برطانیہ کی اہم ترجیحات میں شامل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں