برطانیہ

برطانوی امدادی کارکن ریٹکلف کے خلاف نئے الزامات ناقابل قبول ہیں، برطانیہ

لندن(عکس آن لائن)برطانیہ نے ایران میں پانچ سالہ قید بھگتنے کے بعد رہائی پانے والی ایرانی نژاد برطانوی شہری اور امدادی کارکن زغری ریٹکلف کے خلاف نئے الزامات کے تحت مقدمہ کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے ان پر نظام کے خلاف پروپیگنڈا کے الزام میں نیا مقدمہ قائم کیا ۔ برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ بالکل ناقابل قبول ہے کہ ایران نے نازنین زغری ریٹکلف کے خلاف ایک اوربلاجواز مقدمہ بنا دیا ہے۔انھوں نے لکھا کہ زغری کو برطانیہ میں اپنے خاندان کے پاس بلاتاخیر لوٹنے کی اجازت دی جانا چاہیے۔ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں