طارق علی بسرا

ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا کی ہارٹیکلچر سوسائٹی کے عہدیداران سے ہیڈکواٹر پی ایچ اے میں ملاقات

لاہور(عکس آن لائن) ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا کی ہارٹیکلچر سوسائٹی کے عہدیداران سے ہیڈکواٹر پی ایچ اے میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے جاوید حامد اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے مصباح ڈار،جنرل سیکرٹری ہارٹیکلچر سوسائٹی طارق جیلانی،شائستہ خاور اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہارٹیکلچر سوسائٹی کے عہدیداران نے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کو بہار میں ہونے والی پھولوں کی نمائش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا نے عہدیداران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹیکلچرسوسائٹی کے تعاون سے پی ایچ اے جشن بہاراں میلے میں کٹ فلاور شو اور رنگا رنگ پھولوں کی نمائش کا انعقاد کرے گا۔درخت،ماحولیاتی آلودگی سے تحفّظ اور صاف،شفّاف ہوا فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ شجرکاری ایک صدقہ جاریہ ہے۔

شہری بہار میں ہونے والی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔شہر کو سر سبز اور شاداب بنانے میں ہارٹیکلچر سوسائٹی سمیت دیگر فلاحی اور رفاہی تنظیموں کا تعاون قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں ہونے والی شجرکاری کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری و نجی اداروں اور سکول و کالجز سمیت عوامی سطح پر شعور اجاگر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں