ایران

ایران کی بیت المقدس میں یہودی غنڈہ گردی کی شدید مذمت

تہران (عکس آن لائن ) ایران نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی منظم غنڈہ گردی اور فلسطینی شہریوںپر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورصہیونی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ القدس کے فلسطینی باشندوں کے خلاف وحشیانہ تصرفات اور مظالم بند کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران القدس کے فلسطینی باشندوں پر اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروںکے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے اور فلسطینی مقدسات کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران بیت المقدس کے فلسطینی نوجوانوں کے عزم و استقلال کی تحسین کرتا ہے۔سعید خطیب زادہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران فلسطین کی آزادی کے لیے فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارض فلسطین صرف فلسطینی قوم کی ملکیت ہے۔ صہیونی ریاست ایک غاصب اور قابض ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں