اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن) چوہدری سلیم صادق صدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف ڈسٹر کٹ اوکاڑہ ، رائے حماد رضا ٹکٹ ہولڈر ،
محمد اصغر خان چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی اوکاڑہ، وائس چیئرمین رائے محمد امین راﺅ نعمان اکرم چیئرمین سبزی منڈی و فروٹ
منڈی ، وائس چیئرمین چوہدری محمد سعید، ممبران چوہدری محمد ارشد ، چوہدری شبیر احمد، محمد احمد، حاجی لطف اللہ،
ملک محمد اشرف، چوہدری محمد سرور، وحید شاہد ،رانا محمد آصف، شہزاد سندھو، تحریک انصاف کے عہدیداران رانا علی یسین جوئیہ
،شیخ خالد جاوید، میاں روحیل انور، سید حسنین رضا، آصف رحمت گجر، رائے عباس رضاکھرل، فرخ شمیم، شیخ عتیق عمر،
راﺅ محمد اکرم، راﺅ شاہد ڈی سی و دیگر نے مشترکہ مارکیٹ کمیٹی اوکاڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،
کہ عوامی خدمت ہی میری اور تحریک انصاف کی پہچان ہے ۔ سید صمصام بخاری نے ورکرز کے حقوق کے لیے جو بات کی
سارے پارٹی ورکرز ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پارٹی کے خلاف جانے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے ،
صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے پارٹی ورکرز اور عوام کے لیے جو آواز بلند کی اس مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ضلع بھر میں تحریک انصاف کے جھنڈے تلے ورکرز ایک ہیں ، عوام اور ورکرز کے حقوق کی خاطر کسی پروپیگنڈا کی پروا نہیں۔