اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن) اکبر روڈ پر گندگی کے ڈھیر تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگی قریبی بستیوں
کے رہائشیوں کے لیئے سانس لینا محال ہوگیا عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی اور چیف آفیسر
میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو قریبی بستیوں سے دور منتقل کرنے کے
اقدامات کیئے جائیں تفصیلات کے مطابق اکبر روڈ اوکاڑہ پر بستی محمدپورفتح نور ٹاﺅن،صابری کالونی
کے قریب کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے گندگی اور تعفن سے ہزاروں رہائشی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
سانس لینا مشکل ہوگیا عوامی حلقوں نے متعدد باران کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی وجہ سے مقامی رہائشیوں
کو شدید مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا مگر کوئی بچے بوڑھے اور خواتین کی اکثریت گندگی کی وجہ سے
مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اکبرروڈ سے راہگیروں کا گذرنا محال ہوچکا ہے تو مقامی رہائشیوں
کے لیئے بھی یہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیرکسی اذیت سے کم نہیں کوڑا کرکٹ کی وجہ سے پھیلنے والے تعفن
سے مقامی رہائشیوں کا کھانا پینا چلنا پھرنا محال ہوکر رہ گیا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ
عثمان علی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فدا افتخار میر سے مطالبہ کیا ہے کہ اکبر روڈ پر
پڑے گندگی کے ڈھیروں کو ختم کراکے رہائشی آبادیوں سے کہیں دور منتقل کرنے کے اقدامات
کیئے جائیں تاکہ مقامی رہائشی سکھ کا سانس لے سکیں ۔