علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے” نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم “متعارف کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ’’نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم‘‘متعارف کرادیا جس کے لئے آگاہی ایل ایم ایس پورٹل کوورچوئل کلاس روم سہولت کے ساتھ اپ گریڈ کردیا گیا۔

نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پوسٹ گریجویٹ سطح پر باالخصوص کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران( تعلیمی پروگرامز آن لائن پیش کرنے اور آن لائن کلاسسز منعقدکئے جارہے ہیں۔اِس پورٹل کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری ٗ بی ایس ٗ بی ایڈ ٗ ایم اے ٗ ایم ایس سی ٗایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے طلبہ کے ساتھ آن لائن سیشنز منعقد کئے جارہے ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ بغیر کسی مداخلت اور مشکل کے ٹیکسٹ ٗ وائس اور ویڈیو میسجز/فیس ٹو فیس بات چیت)مباحثے اور لیکچرز( کے ذریعے رابطے میں ہوں گے۔ایل ایم ایس سسٹم ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اُس تجربہ کار ٹیم نے تیار کیا ہے جو یونیورسٹی کی مجموعی نظام کو ڈیجٹلائزڈ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

یہ کام وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بصیرت انگیز قیادت میں شروع کیا گیا تھا ٗ جو کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی دسترس رکھتے ہیں۔ ایسے مشکل وقت میں جب ملک کے تعلیمی ادارے بند ہیں اور طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں فکرمند ہیں ٗ اوپن یونیورسٹی وائس چانسلر کی قیادت میں اپنی ذمہ داریاں ایل ایم ایس سسٹم کے تحت بہ حسن و خوبی پوری کررہی ہے اور طلبہ کو آن لائن سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں