ریڈی میٹ گارمنٹس

انجمن تاجران ریڈی میٹ گارمنٹس نے ہفتہ میں3روز دکان کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

لاہور(عکس آن لائن) انجمن تاجران ریڈی میٹ گارمنٹس نے ہفتہ میں3 روز دکان کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرعید الفطر پردکانیں نہیں کھلیں گی توکروڑوں کانقصان ہوجائیگا۔

صدرانجمن تاجران ریڈی میٹ گارمنٹ عمر نے شا ہ عالم مارکیٹ میں پریس کانفرنس کی اس موقع پرصدرصرافہ بازار ایسوسی ایشن شاہ عالمی مہتاب خان،صدرڈی پلازہ شاہ عالمی اشفاق بٹ بھی موجود تھے عمربٹ نے کہا کہ گارمنٹس کا موسم کے حساب سے کاروبار ہوتا ہے گرمیوں کے مو سم کا تیارمال گوداموں میں موجود ہے جس کی مالیت کروڑوں میں ہے عیدالفطرپراگر دکانیں نہیں کھیلیں گی توکروڑوں کا نقصان ہوگا ہفتے میں 3 روز کام کرنے کی اجازت دی جائے 3 روز کاروبار کے دوران حکومت کے بنائیایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

لاہورچیمبر آف کامرس نے13 نکات پیش کیے ہیں اس پر ریڈی میٹ گارمنٹس کے تاجران نے بھی اتفاق کیا ہے شاہ عالم مارکیٹ میں 4ہزار سے زائد سے سیل مین کام کرتے ہیں اگرعید کا سیزن نہیں لگے گا توسیل مینوں کو تنخواہ نہیں دے سکیں گے،تاجروں کا معاشی قتل نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں