واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی صدر کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مواخذے کے لیے قرارداد نومبر تک پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس، خارجہ امور اور نگرانی کمیٹیوں کے سربراہان کی طرف سے ٹرمپ کے وکیل روڈی گوئیلیانی کو سمن جاری کردیئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور یوکرائن کے اعلی حکام میں روابط کا ریکارڈ پیش کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاس میں تعینات، امریکی سی آئی اے کے ایک نامعلوم افسر نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے سربراہ پر دبا ڈالا تھا کہ وہ سابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کے خلاف بدعنوانی کی تفتیش کروائیں۔
اس الزام پر ٹرمپ آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس نامعلوم افسر کی شناخت ظاہر کی جائے۔اسی تسلسل میں اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر بالکل من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔
Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?