چاو لی جیان

امریکہ اپنی نا اہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا بند کرے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی نا اہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا بند کرے۔

چینی ریڈیو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے وائٹ ہاؤس کے قومی تجارتی

اور مینوفیکچرنگ پالیسی کے دفتر کے ڈائریکٹر پیٹر ناوارو کے حالیہ انٹرویو سے متعلق اپنے بیان میں کہا

کہ امریکی اعلیٰ عہدہ دار دروغ گوئی اور افواہیں پھیلانے کے شوقین ہیں۔پیٹر ناوارو نے اپنے انٹرویو میں کہا

کہ چین کی جانب سے وائرس لیب میں تیار کیا گیا ہے۔ چاو لی جیان نے کہا کہ پیٹر ناوارو کا مقصد چین کو بدنام

کرنا ہے ، درحقیقت وہ سیاسی وائرس پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا کی وباء پھوٹنے کے

بعد چینی حکومت نے انسداد وباء کے لیے فوری طور پر جامع اور انتہائی سخت اقدامات اپنائے۔

23جنوری کو ووہان میں لاک ڈاون کیا گیا، اس وقت امریکہ میں وائرس سے متاثرہ صرف ایک مصدقہ کیس تھا۔

دو فروری کو امریکہ نے چین سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ، اس وقت امریکہ میں وائرس سے

متاثرہ مصدقہ کیسز کی تعداد صرف دس تھی۔ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس خود بخود غائب نہیں ہو جائے گا ،

اعداد و شمار بھی جھوٹ نہیں بول رہے ہیں۔ چین نے انسداد وبا میں نمایاں نتائج حاصل کئے ہیں

جبکہ امریکہ نے اس ضمن میں کیاکیا ، امریکہ کب تک اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر مزید ڈالتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں