قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ امرودکے پودوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں‘ امرود کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے.
کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال کریں ‘امرودکی گرمیوں کی فصل کوپھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کرکے انڈے دیتی ہے جس سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھان شروع کردیتی ہیں.
اور پھل گل سڑکر زمین پرگرجاتاہے ‘سوکے کی بیماری کے حملہ سے پودے کی شاخیں پتوں کا رنگ زردہوجاتاہے ‘
زمین کے نزدیک تنے سے چھلکا سوکھناشروع ہوجاتاہے ‘جڑگل جاتی ہے اور چند مہینوں میں پودامرجاتاہے‘یہ بیماری جڑوں پر حملہ کرنیوالی پھپھوندی کی وجہ سے پھیلتی ہے .
ایسے باغات میں پودوں کی جڑوں میں سفارش کردہ پھپھوندی کش دوائی ڈالیں ‘امرودکوسال میں12سے15مرتبہ آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے۔