اسلام آباد(نمائندہ عکس ) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن پرتنقید کرنے والے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مخالفانہ بیانات کا نوٹس لے لیا۔ کمیشن نے پیمرا سے پشاورمیں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عمران خان کے خطاب کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ،خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں الیکشن کمشنرکوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اورانہیں(ن)لیگ کا ایجنٹ قراردیا تھا۔