اسلام آباد(نمائندہ عکس) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیلڈ میں کسی قانون کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں بایا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دیر جلسے کے نوٹسز کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے جس پر اسد عمر اور وزیر اعظم عمران خان نے دستخط کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے والے آرڈیننس کے اجرا کے لیے مناسب عمل کی پیروی کی گئی ہے۔