وزیراعظم شہباز شریف

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، وزیر اعظم

پشاور(عکس آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، اس مجسمے کو آگ لگا دی گئی اس سے زیادہ کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی ، پشاور میں ریڈیوپاکستان آرکائیوز کو جلا دیا گیا، دنیا میں قومیں تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہے ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کو دوبارہ اجاگر کریں گے ۔

جمعرات کے روز شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ریڈیوپاکستان پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت ، تقریب میں وزیراعظم کو ریڈیو پاکستان کی عمارت ، ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی پر بریفنگ دی گئی ، ریڈیو پاکستان پشاور کی عمار ت پر 9مئی 2023ءکو حملہ کیا گیا تھا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ شرپسندوں نے ویڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کع بہت زیادہ نقصان پہنچایا ،سمجھ سے بالاتر ہے کہ شرپسندوں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نقصان پہنچا کر کیاحاصل کرنا چاہتے تھے ، 100سال سے زائد کی ریکارڈنگ اور آرکائیوزجلا دیئے گئے ،

تقریب میں اظہار کٰال کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا ، شرپسند ، ڈنڈے ، پٹرول اور مکمل انتظام کرکے آئے تھے ، شرپسندوں نے دوبارہ 10مئی کو باقاعدہ انتظامات کے ساتھ حملہ کیا ،تاریخی آرکائیوز جس کی کوئی قیمت نہیں تھی اسے بھی جلا دیا گیا ، عمارت کو بچاتے ہوئے عملے کے متعدد افراد زخمی ہوئے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیوپاکستان کے زخمی ہونے والے ملازمین سے ملاقات کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معرض وجود سے قبل ریڈیوکا بڑا نام تھا ، ریڈیوپاکستان کی تاریخی عمارت میں آکر بہت دکھی ہوں ، اسی عمارت سے 14اگست 1947کو آزاد کی صدائیں بلند ہوئی تھیں ، ریڈیوپاکستان پشاور نے ہی مملکت خداداد کی آزادی کا اطلاق کیا ، انہوں نے کہا کہ 9اور10مئی کے دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ کیا ،

ریڈیوپاکستان کو ڈھیر بنادیان کہاں کی حب الوطنی ہے ، میں سمجھتاہوں کہ اس سے بڑھ کر ملک دشمنی نہیں ہوسکتی ، اس کے علاوہ یادگار چاغی کو بھی رکھ بنادیا گیا ، قومیں اپنی تاریخی ورثے اور شناخت کی حفاظت کرتی ہیں، تاریخی ورثے اور شناخت کو جلا دیا گیا ، توڑ پھوڑ دیا ، یہ دفاعی قوت کا ایک شاہکارتھا ، تمام صلاحیتوں کے اس دفاعی پروگرام کیلئے اپنا حصہ ڈالا ، وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، اس مجسمے کو آگ لگا دی گئی اس سے زیادہ کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی ۔ پشاور میں ریڈیوپاکستان آرکائیوز کو جلا دیا گیا دنیا میں قومیں تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہے ، ہم نے خود ایک ورثے کو اپنے سے راکھ کردیا ، ایسے واقعات کے بعد اندازہ ہونا چاہیے کہ جن شرپسند عناصر نے انتہائی شرمناک کام کیا ، ان میں دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ،

ان میں اور دشمنان پاکستان میں کوئی فرق نہیں اللہ کو گواہ بناکر ایک عہد کرتے ہیں تمام تر توانائیاں ملک کی ترقی وخوشحالی میں وقف کریں گے ، اور ایسے واقعات سے گریز کریں گے ، ایسے واقعات سے متعلق ازلی دشمن بھی نہ سوچ سکا ، جوانہوں نے دہشتگرد بن کر یہ کام کر ڈالا ، قانون اور آئین کے مطابق ملوث عناصر کو سزائیں دی جائیں گی، تاکہ دوبارہ ایسی کوئی جرات نہ کرسکے ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو ریڈیو پاکستا کی کاموں کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں ، خواہش ہے کہ ادارہ دوبارہ بحالی کے بعد اپنی قوت برداشت اور ولولوں کا ذکر کرسکتے ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کو دوبارہ اجاگر کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں