،حماس

اقوام متحدہ کے سکول پر اسرائیلی بمباری 27 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے غزہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 27 فلسطینی جاں بحق اور93 زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات فلسطینی ڈاکٹر نے بتائی ،ڈاکٹر نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے معذرت کی ہے۔اسرائیلی بمباری غزہ کی پٹی پر قائم سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ جبالیا کے سکول پر کی گئی۔ یہ علاقہ اسرائیلی فو جی بمباری کا خصوصی ہدف بنا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے بنائے گئے اس سکول میں غزہ کے شہریوں نے پچھلے ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری کے دوران پناہ لی تھی۔دوسری جانب حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یو این سکول پر اسرائیلی بمباری سے 30 شہید ہوئے ہیں، تاہم فوری طور اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے سکول کو بمباری کر کے تباہ کرنے کی اس کوشش اور درجنوں افراد کو ہلاک کرنے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں