وزیرخارجہ

افریقہ مستقبل کا برصغیر ثابت ہوگا، وزیرخارجہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افریقہ کا2 ٹریلین ڈالرسے زائد کا جی ڈی پی ہے، افریقہ مستقبل کا برصغیر ثابت ہوگا، اسلام آباد میں 700 سے زائد سفارتی اہلکار تربیت حاصل کر رہے ہیں، پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے افریقی امن میں اہم کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں افریقی ممالک کی 2 روزہ سفرا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ملکو ں کی شرح نموں میں اضافہ ہو رہا ہے، افریقہ مستقبل کا برصغیر ثابت ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے افریقی ملکوں کے ساتھ سیاسی تعلقات ہیں، پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے افریقی امن میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افریقی ملکوں کے ساتھ عسکری تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد میں 700 سے زائد سفارتی اہلکار تربیت حاصل کر رہے ہیں، پاکستان افریقی ملکوں سے تجارتی روابط بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارت پر مبنی سفارتکاری کو فروغ دے رہے ہیں، افریقی ممالک کے ساتھ ویزے میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، افریقی ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقہ کا 2 ٹریلین ڈالر سے زائد کا جی ڈی پی ہے۔ انہوں نے کہا افریقی ممالک سے حکومتی، عوامی رابطوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں