اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے انعقاد کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے کے انتخابات کیلئے قائم الیکشن کمیٹی کے ممبران اور پی آر اے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقات کی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے خوشگوار ماحول میں جاری الیکشن کے جمہوری عمل کو سراہا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
۔الیکشن کمیٹی کے ممبران نے انتخابات سے متعلق امور پر اسپیکر قومی اسمبلی کو بریف کیا۔ الیکشن کمیٹی کے ممبران اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بالخصوص ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے الیکشن کے سلسلے میں بہترین انتظامات اور بھرپور تعاون پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔