الحاج پیر محمد نور العارفین

اسلامی تعلیمات سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے، الحاج پیر محمد نور العارفین صدیقی

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن) حضرت علامہ الحاج پیر محمد نور العارفین صدیقی سجادہ نشین دربارعالیہ نیریاں شریف نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے، ان حالات میں والدین کو نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ گھر کی اچھی تربیت کرنی چاہئے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سلیم صادق صدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف اوکاڑہ کی قیادت میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے سٹی آفس میں آمد پر شاندار استقبال کیا ،نوجوانوں سے خطاب کیا ، ان کے ہمراہ خلیفہ مجاذ دربارعالیہ نیریاں شریف صوفی محمد خرم شہزاد صدیقی تھے ،حضرت علامہ الحاج پیر محمد نور العارفین صدیقی نے کہا کہ والدین نما ز کی پا بندی کریں قرآن پا ک کی رو زا نہ تلا وت کریں تو بچے بھی نما ز کی پا بندی کریں گے۔ اور روزا نہ قر آن پا ک کی تلا وت کریں گے ۔

اگرگھرمیں قرآن و سنت کے مطا بق ما حو ل ہو گا بچے بھی اس ما حول میں ڈھل جا ئیں گے آخر میں حضرت علامہ الحاج پیر محمد نور العارفین صدیقی نے کلمہ طیبہ کا ذکر ، درود و سلام پڑھا گیا اور ملک پاکستان کی سا لمیت کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں