فلسطینی بچے گرفتار

اسرائیلی فوج نے چار سال کے دوران5500 سو فلسطینی بچے گرفتار کئے

غزہ (عکس آن لائن) اسرائیلی فوج نے چار سال کے دوران5500 سو فلسطینی بچے گرفتار کئے، قیدیوں بارے فلسطینی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر 2015ء کو شروع ہونے والی انتفاضہ کے دوران اور اب تک اسرائیلی فوج نے5500 فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی طرف سے گذشتہ چار سول کے دوران فلسطینی بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔

قابض فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں کو قتل اور ان پر تشدد کرنے والے مجرم فوجیوں کو تحفظ فراہم کرنا بھی اسرائیل کی پالیسی ہے۔ اسرائیلی ریاست کی نام نہاد عدالتیں بھی فلسطینی بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کو ہراساں کرنے میں پیش پیش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں