برسلز(عکس آن لائن)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہاہے کہ اسرائیل نے فلسطینی گروپ حماس کی تشکیل کے لیے مالی اعانت فراہم کی تھی ،
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوریل نے سپین کی ویلاڈولڈ یونیورسٹی میں تفصیل سے بات کیے بغیر ایک تقریر میں کہاکہ جی ہاں، حماس کو اسرائیل کی حکومت نے الفتح کے زیرِ قیادت فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش میں مالی امداد فراہم کی تھی۔
بوریل نے مزید کہا واحد پر امن حل میں فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم صرف اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بیرونی مسلط کردہ دو ریاستی حل امن لائے گا اگرچہ اسرائیل نفی پر اصرار کرتا ہے۔