وزیر خارجہ

اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ، منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانو ں کے ساتھ جوڑا جار ہاہے، مسلم امہ یکجا اور متحد ہو کر سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرے ، پاکستان پوری دنیا کے مظلوم اور مجبور عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں سالانہ میلاد مصطفی ؐو حق باہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور ایک منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانو ں کے ساتھ جوڑا جار ہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے مقابلے کے لئے پیغمبر اسلامؐکی آفاقی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے مثبت انداز ِ فکر کو اجاگر کرنا ‘ دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا حالیہ سٹیزن ترمیمی ایکٹ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت کی بدترین مثال ہے۔اس ایکٹ کو ہندوستان کی 11ریاستوں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وہاں پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ سے کشمیری عوام محاصرے میں ہیں۔ انہیں مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم امہ یکجا اور متحد ہو کر ان سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پوری دنیا کے مظلوم اور مجبور عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں