سپریم کورٹ

ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر ) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ 592 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی کے دستخط کیساتھ جمع کرائی گئی ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ارشد شریف قتل سے متعلق رپورٹ آج ہی جمع کرانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا مقدمہ گزشتہ روز درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں