آم کے باغبانوں

آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘ جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘ جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت کی ہے ‘آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اور نئے پتے نکلنے کا آغاز ہوچکاہے اسلئے باغبان فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت عناصرصغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اورکیڑے مکوڑوں کے حملوں کا بھی جائزہ لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ تیلے‘ سکیل‘ گدھیڑی اور بورکی مکھی کے حملے کا جائزہ بھی لیتے رہناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں